اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے‘عثمان بزدار

تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام کیلئے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کرینگے ،میانوالی مظفر گڑھ روڈ کا منصوبہ ہر قیمت پر شروع کیا جائیگا صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے ملکر کام جاری رکھنا ہے ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کر یں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 4 فروری 2020 21:07

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ 90شاہراہ قائد اعظم پر4 گھنٹے طویل اجلاس میںسرگودھا ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورفلاح عامہ کی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیااور ان کے حل کے لئے تجاویز دیں-اجلاس میں آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر فوری احکامات جاری کئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے ملکر کام جاری رکھنا ہی-عوام کو بہتر سہولتیں دینے کے لئے سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہی-اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کر یں گی-اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گی-سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے ترجیحات کا تعین اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی مشاورت سے کیاجائیگااوراسی حوالے سے میں نے فروری کے آغاز میںہی ڈویژن کی سطح پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کے سلسلے کا آغاز کیاہی-انہوںنے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہی-سرگودھا ڈویژن کے کئی علاقے اب بھی ترقی کے سفر میں پیچھے ہیں-ہماری حکومت ان علاقوں میں سہولتوں کو بہتر بنائے گی-بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کے لئے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں گی- کان کنی کے لئے لائسنسنگ کے اجراء پر پابندی اٹھانے کاجائزہ لیں گی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کے دائرہ کار میںلانے کے امو ر کا جائزہ لیا جائی-میانوالی مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ہر قیمت پر شروع کیا جائے گا اور اس سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے لئے ہر آپشن کا جائزہ لیا جائے گا-عارضی موگے ریگولر کرنے کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی گئی ہی-اراکین قومی وصوبائی ا سمبلی کے حلقو ں میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گی-پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہی-کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ دوں گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میرے دست وبازئو ہیں- منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر تحصیل ساہیوال کے لئے ضروری مشینری کی خریداری اور ڈاکٹرز کی بھرتی جلد مکمل کی جائی-انہو ںنے کہاکہ خوشاب کا میں نے خود بھی دورہ کیا، وہاں پر شہری سہولتوں کا فقدان ہی-خوشاب شہر میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل فراہم کریں گی-سیوریج کے نظام اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا-محکمہ بلدیات میں سٹاف کی کمی کو فی الفور دور کیاجائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین ا سمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعض ضلعی ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ قائم کئے جائیں گے -بھکر ، میانوالی او رخوشاب سمیت پسماندہ اضلاع میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی پوری کی جائے گی-عوامی ضرورت کے تحت مسجد مکتب سکول دوبارہ کھولنے کا جائزہ لیں گے -دور دراز علاقوں میں برانچ ڈسپنسریاں بھی قائم کی جائیں گی-تریموں ہیڈ پر پل کی جلد ازجلد تعمیر کے لئے وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کی جائیں گی-وزیراعلیٰ نے سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ترقی پسماندہ علاقوں کا حق ہے او ریہ حق انہیں ضرور دیں گے -بجٹ قوم کی امانت ہے ،بچا بچا کر خرچ کریں گی- سرگودھا ڈویژن میں نئے کالج ،سڑکیں، فلائی اوور اور دیگر منصوبے بھی بنائیں گی-اراکین قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، عمر اسلم خان، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، محمد ثنا اللہ خان مستی خیل، محمد افضل خان،صوبائی وزراء سردار سبطین خان، انصر مجید خان نیازی،اراکین پنجاب اسمبلی محمد امیر خان،احمد خان بھچر،محمد منیب سلطان،فتح خالق، غلام علی اصغر، چوہدری افتخار حسین، ملک غلام رسول سنگھا، عبدالرحمن خان، امین اللہ خان، سعید اکبر خان، غضنفر عباس اور محمد عامر عنایت شاہانی نے اجلاس میں شرکت کی-رکن صوبائی اسمبلی و چیف وہپ سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر سرگودھا ڈویژن، آر پی او سرگودھا، خوشاب، سرگودھا، بھکراور میانوالی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اجلاس میں شریک ہوئے۔