چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی

بدھ 5 فروری 2020 14:18

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) چین میں خطرناک کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ کورونا وائرس کے باعث ہوبئی میں مزید 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد پراسرار مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 490 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 800 سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 324 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :