Live Updates

اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے، عارف حمید بھٹی

انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نہیں گرایا جائیگا، بلکہ انکو اندرسے کھوکھلا کیا جائیگا، اس لیے جہانگیر ترین کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی گئیں: سینئر صحافی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 5 فروری 2020 23:37

اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے، عارف حمید ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 5 فروری 2020) : اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نہ گرایا جائیگا، بلکہ انکو اندرسے ہی کھوکھلا کیا جائیگا، اس لیے جہانگیر ترین کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، وہ جانتے تھے کہ جب ہی وزیراعظم عمران خان کرائسز کا شکار ہوتے ہیں تو جہانگیر ترین ہی انکی مدد کے لیے آتے ہیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی اور جہانگیر ترین کی جو بھی غلط فہمیاں تھیں انھیں دور کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعظم کی، پرویز خٹک کی اور جہانگیرترین کی اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی تھی۔

واضع رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے بتایا تھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان سے اختلاف سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں،آٹے اور چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین کے خلاف غلط بریف کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سازش ہوئی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ، پرویز خٹک اوردیگر اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم کروانے اور دونوں کی ملاقات کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات