مدینہ منورہ: غیر مُلکی قاتل پر قدرت آخری لمحوں میں مہربان ہو گئی
سوڈانی شخص کو سر قلم کرنے سے چند منٹ قبل ہی مقتول کے والد نے معاف کر دیا
محمد عرفان جمعرات 6 فروری 2020 11:24
(جاری ہے)
سوڈانی قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کی خاطر اُسے مدینہ منورہ میں کھُلے مقام پر لایا گیا، جہاں اگلے چند لمحوں میں اُس کا سر تن سے جُدا ہو جانا تھا۔
تاہم سعودی مقتول کے والد کو اس گھڑی قاتل پر رحم آ گیا اور اس نے اُسی وقت اعلان کر دیا کہ وہ اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کرتا ہے۔ اس طرح مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ سوڈانی قاتل کو بھی اپنی قسمت پر یقین نہ آیا۔ اُس کی آنکھوں سے لگاتار آنسو جاری ہو گئے۔قاتل نے مقتول کے والد سے اپنی گھناؤنی حرکت پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بزرگ شخص کا یہ بہت بڑا احسان کبھی نہیں بھُلائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اگر کسی شخص کے ہاتھوں کسی دْوسرے کا قتل ہو جائے تو ورثاء کی مرضی سے اْنہیں خون بہا کی رقم دے کر اْسے معافی مِل سکتی ہے۔ اگرچہ کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں یہ غلط رحجان بھی چل پڑا ہے کہ قاتل سے مقتول کے گھر والے خون بہا کے سلسلے میں بہت بڑی بڑی رقمیں وصول کرنے لگے ہیں۔ جو کہ اسلامی تعلیمات کے خلاف عمل ہے۔ تاہم ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں، جو اپنے پیاروں کے خون کی قیمت نہیں لگاتے۔ اور بڑے دِل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاتل کو اللہ کی خوشنودی کی خاطر معاف کر دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال سعودی شہری ضوعین محمد الزمہری کی ہے۔ جو تبوک کی ایک محلے کی مسجد میں موذن ہیں۔ آج سے چار سال پہلے اْن پر اْس وقت قیامت ٹْوٹ پڑی جب کسی ظالم شخص نے اْن کے جوان بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔قاتل کو سعودی قانون کے مطابق سزائے موت سْنائی گئی۔ جس پر قاتل کے گھر والوں نے ضوعین محمد الزمہری سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کردے اور بدلے میں خون بہا کے تحت بڑی رقم وصول کر لے۔ تاہم دِل میں اللہ کا خوف اور انسانیت کا درد رکھنے والے محمد الزمہری نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیں گے اور بدلے میں سعودی روایات کے مطابق کوئی رقم بھی وصول نہیں کریں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو محض اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا ہے۔ مجھے قاتل یا اس کے قبیلے سے کوئی رقم نہیں چاہیے۔ الزمہری کی اس نیکی کے سامنے آنے پر سعودی مملکت میں ہر جگہ اْس کی تعریف ہو رہی ہے۔ لوگوں نے دْعا کی ہے کہ اْن کی اس عظیم نیکی کے بدلے اللہ تعالیٰ اْنہیں دْنیا اور آخرت میں بہترین اجر سے نوازے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.