گجرات،چین سے آنے والی میڈیکل کی طالبہ میں کورونا وائرس کا شبہ، ہسپتال منتقل

طالبہ چین کے شہر ہینگ یونگ سے 2 فروری کو وطن واپس آئی تھی، ڈاکٹر عابد غوری

جمعرات 6 فروری 2020 12:58

گجرات،چین سے آنے والی میڈیکل کی طالبہ میں کورونا وائرس کا شبہ، ہسپتال ..
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) چین سے آنے والی میڈیکل کی طالبہ کو کورونا وائرس کے شبہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابد غوری کا کہنا ہے کہ طالبہ چین کے شہر ہینگ یونگ سے 2 فروری کو وطن واپس آئی تھی۔ ڈاکٹر عابد غوری نے کہاکہ طالبہ کو کورونا وائرس کے شبے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ پمزہسپتال لائے گئے چینی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی