کرونا علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں 8 سے 10ماہ لگیں گے، روس

جمعرات 6 فروری 2020 13:07

کرونا علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں 8 سے 10ماہ لگیں گے، روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) روس نے کہا ہے کہ اس کو چین میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔

(جاری ہے)

روس کی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر صحت میخائل مراشکو نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی تیاری کوئی مختصر دورانیے کا عمل نہیں ہے۔(کرونا وائرس کی) ایک ویکسین تیار کی جارہی ہے اور اس میں کم سے کم آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔یہ کسی کلینیکی آزمائش کے بغیر ابتدائی مرحلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :