ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اجلاس ، کرونا وائرس کے پیش نظر صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور کرونا وائرس سے نمٹنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعرات 6 فروری 2020 16:41

ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اجلاس ، کرونا وائرس کے پیش نظر صورتحال پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا اجلاس میں سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامراکرام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور کرونا وائرس سے نمٹنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ائیرپورٹ پر سکریننگ کے نظام کی خود نگرانی کرتا رہوں گا تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا یا جارہا ہے تمام ایئرپورٹس پرتربیت یافتہ ہیلتھ سٹاف کا اضافہ کر دیا ہے ہیلتھ سٹاف کے بڑھانے سے سکریننگ کا نظام مزید بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارت صحت میں قائم ایمرجنسی آپریشن سیل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے ایمرجنسی کرونا وائرس کور گروپ لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر غور حوض کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظر علیحدہ وارڈزمختص ہیں،پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے وفاقی حکومت نے صوبوں کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کئے ہیں۔