کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد حیدر زیدی سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث رہا: سی ٹی ڈی کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 10 فروری 2020 18:42

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 فروری 2020) : کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، گرفتار دہشتگرد حیدر زیدی سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی سول لائنز نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی دی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشگرد حیدر زیدی سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2004 میں ملزم نے مفتی نظام الدین شام زئی اور مفتی جمیل کو قتل کیا، ملزم نے 1993 اور 1995 میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا اور لیاری میں جلوس پر بھی حملہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم ملتان کنونشن اور لاہور میں مولانا ضیاء الرحمان پر بم حملے میں ملوث رہا۔