ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ میں پولیو مہم آگاہی دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ میں پولیو مہم آگاہی دینے کے حوالے سے ..
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ میں تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر محمد طارق تھے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتالوں گاہکوچ محمد مبین ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹر عیسی خان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور میڈ یا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر محمد طارق نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غذر میں تین روزہ پولیو مہم سترہ فروری سے شروع ہورہی ہے ،اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 27470 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ برفباری کے باعث بند تمام بالائی علاقوں کے زمینی رابطے بھی بحال کردیے گئے ہیں تاکہ پولیو کے قطرے پلانے والی موبائل ٹیموں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ غذر عوام باشعور ہیں اور اپنے بچوں کے صحت کو یقینی بنانے اور معذوری سے بچانے کے لیے ہمشہ پولیو مہم کو کامیاب کراتے ہیں اور امید ہے کہ اس بار بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :