محکمہ لائیو سٹاک پاکپتن نے مال شماری2017-18 کا کام مکمل کر لیا ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

جمعہ 14 فروری 2020 17:45

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) یڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک پاکپتن نے مال شماری2017-18 کا کام مکمل کر لیا ہے ، ضلع پاکپتن کے تمام مویشی پال حضرات اور جانوروں کی تعداد اور قسم کی9211 سسٹم پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ، محکمہ لائیو سٹاک رجسٹرڈ فارمز کو تمام مفت سہولیات مہیا کر رہا ہے ، مال شماری پرو گرام کے تحت ضلع پاکپتن میں کل رجسٹرڈ جانوروں کی تعداد 13,67,957ہے ،جن میں سے تحصیل پاکپتن میں 806810اور تحصیل عارفوالا میں 561147 جانور رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ، ان جانوروں کا علاج معالجہ اور دیگر سہولیات محکمہ کی جانب سے مفت دستیاب ہو نگی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید نے کہا ہے کہ اب یہ ریکارڈ آن لائن (On Line) موجود ہے ، اس کی کاپی علاقے کے امام مسجد اور نمبر دار کو بھی دی جائے گی اور رجسٹرڈ جانوروں کی تعداد کے مطابق ادویات ہسپتالوں میں فراہم کر دی گئی ہیں اور موبائل ویٹر نری ڈسپنریز بھی کسان بھائیوں کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنے کیلئے تیار ہیں اور مستقبل میں بھی یہ کام جاری رہے گا ،علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید نے مال شماری کا کام بر وقت مکمل کرنے پر ضلع پاکپتن کے تمام ویٹر نری آفسیراور دیگر سٹاف کی محنت ،لگن کو سراہا اور انہیں مزید اسی جذبے کے ساتھ خدمت کا عمل جاری رکھنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :