قاتل ڈور ڈولفن اہکار کی جان نگل گئی

صفدر کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 15 فروری 2020 11:31

قاتل ڈور ڈولفن اہکار کی جان نگل گئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 فروری 2020 ء ) ڈولفن اہلکار خونی کھیل کا شکار ہوگیا ، پتنگ بازی اہلکار کی جان لے گئی ،گردن میں ڈور پھرنے سے جاں بحق  ۔ تفصیلات کے مطابق فروری میں بسنت کے حق میں زور پکڑتے مطالبات کے بعد پتنگ بازی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ قاتل ڈور نے ایک اور قیمتی جان نگل لی ہے۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ڈولفن اہلکار محمد صفدر جاں بحق ہو گیا ہے۔

محمد صفدر کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش کو ہسپتال منقتل کر دیا ہے جس کے بعد باضابطہ کارروائی کی جائے گی۔ 
یاد رہے اس سے قبل گوجرانوالہ میں باغبانپورہ کے علاقہ گھوڑے شاہ چوک کے قریب سنی تحریک کے رہنماء افتخار الحسن ملک کی پانچ سالہ بھتیجی عنایہ عمر اپنے والد کیساتھ سکول جاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی جسے فوری طور پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈور پھرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس انتظامیہ سے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔ نہ صرف لاہور اور گوجرانوالہ بلکہ پنجاب بھر میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ اس  سےقبل  ساہیوال میں کمسن بچے سمیت 2افراد ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے تھے‘ 10 پتنگ بازگرفتار کرکے پتنگیں ڈوریں برآمد کر لیں تھی۔  ساہیوال شہر میں مختلف مقامات پر بچے ‘نوجوان اپنے اپنے مکانوں کی چھتوں پر پتنگیں اڑانے  میں  مصروف ہیں ۔ تھانہ فرید  ٹاؤن  اور تھانہ سٹی کی طرف سے چند مقامات پر چھاپے مارے گئے اورپولیس نی10 نوجوان گرفتارکرکے پتنگیں اورڈوریں  برآمد کی ہیں۔