پیر نور الحق قادری کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 فروری 2020 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک تغزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کے انتقال کا سن کر شدید دکھ ہوا،نعیم الحق کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،وہ عمران خان کے قریبی اور مخلص ساتھی تھے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ پارٹی ایک مخلص ساتھی اور قائد سے محروم ہو گئی۔انہوں نے کہا کہدکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔