سعودی تاریخ میں اے ٹی ایم مشین سے رقم چوری کی بڑی واردات ہو گئی
ریاض کے رہائشی علاقے میں نصب اے ٹی ایم مشین سے 14 لاکھ ریال چُرا لئے گئے
محمد عرفان پیر 17 فروری 2020 12:53
(جاری ہے)
یہ رقم تقریباً 14 لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ فجر کے وقت کسی شہری نے اطلاع دی کہ قریب واقع ایک اے ٹی ایم میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
جب پولیس کی ٹیم چند منٹوں میں ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس سے قبل ہی چور رقم لُوٹ کر فرار ہو چکے تھے۔ نامعلوم چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی لی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ اس انوکھی واردات میں ملوث چوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اور طائف کے علاقوں میں 4 ٹریفک کیمروں کو چُرایا گیا یا توڑا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تمام کیمروں میں ٹریکر نصب ہونے کے باوجود ہوشیار چور انہیں چُرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ان چوری شدہ کیمروں کی لوکیشن بھی معلوم نہیں ہو پا رہی۔ جموم میں بھی عیدگاہ کے قریب نصب ٹریفک کیمرہ کوئی نامعلوم شخص توڑ پھوڑ کے بعد اُکھاڑ کر لے گیا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ کچھ علاقوں سے ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے آٹو میٹک آلات بھی چُرائے گئے ہیں۔ چوروں کی ہمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار کیمروں کی چیکنگ کے لیے گاڑی سے نیچے اُترا تو قریب ہی موجود ایک شخص فوراً گاڑی میں آ بیٹھا اور چند لمحوں میں گاڑی بھگا کر فرار ہو گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.