ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 فروری 2020 14:20

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں،ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طار ق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ،۔

(جاری ہے)

عثمان تصدق ٹی ایس آئی اور محافظان تھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم زوہیب توصیف ولد توصیف آفتاب سکنہ مشین محلہ نمبر 2جہلم سے200عدد پتنگیں اوربھاری مقدار میں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس تھانہ سٹی کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں سب انسپکٹر عثمان تصدق اور محافظان تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش زوہیب توصیف ساکن جہلم سے بھاری مقدار میں دو سو عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :