ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

پیر 17 فروری 2020 14:38

ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایشین آئل مارکیٹ میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران خام تیل کے نرخ کم رہے جس کی وجہ ایشیائی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط خریداری ہے۔سنگاپور میں پیر کو برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 33 سینٹ گر کر 56.99 ڈالر فی بیرل رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 13 سینٹ کمی کے ساتھ 51.92 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ایشیائی اقتصادی ڈیٹارپورٹ کا اجراء ہونا ہے جس سے واضح ہوگا کہ کورونا وائرس سے خطے کی پیداواری و کاروباری سرگرمیاں کتنی متاثر ہوئی ہیں۔ادھر بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں خام تیل کی طلب میں 2019 ء کے اسی عرصے کی نسبت 4 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :