ایک بشر2 شجر مہم کو کامیاب کرنے میں طلباء کاکردار ناگزیر ہے، ڈاکٹر نوشاد خان

پیر 17 فروری 2020 14:38

ایک بشر2 شجر مہم کو کامیاب کرنے میں طلباء کاکردار ناگزیر ہے، ڈاکٹر نوشاد ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے اسلامیہ کالج پشاور کے احمد فراز بلاک کے لان میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹیو آفیسر عرفان اللہ مروت، حیات خان، معصوم،سکندر اور سکیورٹی آفیسر جاوید خان بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کہا کہ ایک بشردوشجر مہم کو کامیاب کرنا چاہیے،طلبا شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور چجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلبا ایک بشر دو شجر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور شجر کاری میم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے ملک اور ادارے کی ترقی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :