وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانا ہو گا،ڈی سی سیالکوٹ

پیر 17 فروری 2020 14:54

وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانا ہو ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر محمود بشیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانا ہو گا، اس سلسلے میں محکمہ صحت اور سرکاری محکموں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان سے ملکر مائیکروپلان تشکیل دیتے ہوئے ماضی کی مہم میں رہنے والی کمی و کوتاہیاں ملحوظ خاطر رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ نہ صرف ضلع سیالکوٹ میں رہائش پذیر ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو کور کیا جائے گا بلکہ سیالکوٹ میں بسلسلہ روزگار آنے والے ہائی رسک موبائل پاپولیشن جن میں خانہ بدوشوں، بھٹہ خشت کے مزدوروں ، زرعی مزدرورںاور پناہ گزین افغانیوں کے بچوں شامل ہیں کو کور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی رسک موبائل پاپولیشن کو مہم سے ایک روز ناصرف ایک روز قبل کور کیاجا رہا ہے اور ان کا فالو اپ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :