اداکار دانش تیمور37 برس کے ہوگئے

پیر فروری 16:19

اداکار دانش تیمور37 برس کے ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اداکار دانش تیمور37 برس کے ہوگئے ہیں۔دانش تیمور نے گزشتہ روز اپنی37 ویں سالگرہ منائی،اس موقع پر ان کی اہلیہ عائزہ خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

دانش تیمور نے اپنے کیریئر کا آغاز2005ء میں کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں’’میری بہن مایا، منچلے،جب وی ویڈ، ساری بھول ہماری تھی، ایک پل اور رہائی شامل ہیں۔دانش نے 2015ء میں یاسر جسوال کی فلم جلیبی سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

متعلقہ عنوان :