ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کے اقدام کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

پیر 17 فروری 2020 16:19

ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کے اقدام کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرامے میں سیاستدان ، میڈیا ،بیوروکریسی اور فوج کے کردار دکھائے گئے ۔

ریاست کے چار ستون ظاہر کئے گئے لیکن عدلیہ کی جگہ فوج کا کردار دکھایا گیا۔ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے جس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کامنفی تاثر پیش ہو رہا ہے۔استدعا ہے کہ عدالت ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ پر پابندی عائد کرنے کا حکم ہے ۔