
پاکستانی محنت کشوں کو ملائیشین سوشل سیکیورٹی میں شامل کرنے کا معاہدے طے پا گیا
ملائیشا اور پاکستان کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت حادثے کی صورت میں پاکستانی محنت کشوں کو مفت طبی،مالی امداد دی جائے گی،کام کے دوران انتقال کی صورت میں اہلخانہ کو تاحیات ماہانہ وظیفہ ملے گا
مقدس فاروق اعوان
پیر 17 فروری 2020
17:04

(جاری ہے)
معاہدے پر دستخط کیے جانے کی تقریب سوشل سیکیورٹی ملائیشیا ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ملائیشیا کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سوشل سیکیورٹی داتو سیری محمد نے دستخط کیے۔
اس موقع پر داتو سیری محمد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ملائیشیا میں کام کرنے والے محنت کشوں کی فلاح بہبود پر سنجیدگی قابل ستائش ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کوئی پاکستانی ملازم ملائشیا میں جاں بحق ہوا تو اس کے خاندان کو پینشن ملے گی۔ملائیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ حالیہ دورے میں ملائیشیا میں 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔دورے سے دوستانہ تعلقات کا اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا رواں سال ملائیشیا سے آنے والے ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کوئی پاکستانی کارکن ملائشیا میں جاں بحق ہوا تو اس کے خاندان کو پینشن دی جائے گی۔پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ملائشیاء کے وزیر قانون نے کئے جبکہ تقریب میں دونوں ملکوں کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا بورڈ اجلاس ،زمینوں کے حوالے سے ریگولرائزئشن پالیسی کی منظوری
-
پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتی عظمی بخاری
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.