میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو روانہ ہوگی

پیر 17 فروری 2020 17:34

میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو روانہ ہوگی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکے زیر اہتمام میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو کراچی سے روانہ ہوگی ۔ جہاں وہ مختلف سرگرمیوں سمیت چا رٹیموں کے کرکٹ ایونٹ میں بھی شرکت کریگی۔ ایونٹ 2 سے 10 مارچ 2020 تک دبئی میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میمن برادری کے 15نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی میں کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے گی۔

جس کا مقصد نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹوورز کیلئے تیار کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو بڑی سطح پر مقابلہ کرنے کی مکمل آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ کے گولڈ اسپانسرز میں ہومیج، ڈاؤن ٹاؤن، نیا ناظم آباد جمخانہ اورالذوہیب شامل ہیں جبکہ سلور اسپانسرز میں یورو ٹائلز، نورانی الیکٹرونکس، ہوم اینڈ بے بی، موسانی الیکٹرونکس اور زیڈ انٹرنیشنل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :