شہبازشریف کااپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین محمدارشد رضا ایڈووکیٹ کے انتقال پراظہارافسوس

پیر 17 فروری 2020 18:30

شہبازشریف کااپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین محمدارشد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کااپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین محمدارشد رضا ایڈووکیٹ کے انتقال پراظہارافسوس،پارٹی قیادت کی ہدایت پرلاہور کے صدر محمدپرویزملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرکی مرحوم کے گھر کاہنہ نو گئے اور اب اہلخانہ والد عبدالغفور میو،بھائی محمد تنویر میو سمیت دیگر کے ساتھ تعزیت کی۔

پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر مرحوم کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھے، انہوں نے پارٹی اور جمہوریت کی کے لئے بڑی خدمات سر انجام دیں ان کے انتقال پر پارتی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کے انتقال پر پیدا ہونے والا یہ خلاف جلد پورا نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

آخر میں مسلم لیگ ن لاہور پرویزملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پارٹی صدرشہبازشریف کاتعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پرانہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پرعامر خان چوہدری محمد اعظم سندھو، ڈاکٹر محمد اقبال مغل، ملک مشتاق جنرل کونسلر نعیم قمر ایڈووکیٹ عدیل یونس، عمیر انصاری،چوہدری محمد رمضان میو،میاں نصیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔