گیس کے ہزاروں روپے کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ، عوام کی وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل

پیر 17 فروری 2020 18:48

گیس کے ہزاروں روپے کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ، عوام کی وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) گیس کے ہزاروں روپے کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ، عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی بلوں کو فی الفور واپس لینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام کو گزشتہ سال موسم سرما کے مقابلے میں امسال موسم سرما میں کئی گنا اضافے سے ہزاروں روپے کے بل بھجوائے گئے جس سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ دو سے تین مرلے کے گھر میں رہائش پذیر فیملیوں کو بھی گیس کے 7سی10ہزار روپے تک بل بھجوائے گئے ہیں ۔ عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فی الفور نورنوٹس لیا جائے اور اضافی بھجوائے گئے بل واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :