طلبہ سے لوٹ مار اور ہراساں کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، خرم شیر زمان

پیر فروری 21:49

طلبہ سے لوٹ مار اور ہراساں کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کورنگی کراسنگ روڈ پر نجی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے لوٹ مار اورہراساں کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے صوبے میں سندھ حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے دن دہاڑے ایک ایم پی اے اور صحافی کا قتل کردیا جاتا ہے عوام کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا جاتا ہے اور روکنے والا کوئی نہیں، شہر میں عوامی مال وجان کی کوئی قیمت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے متعلق آئی جی سندھ تمام واقعات کے حقائق عوام کے سامنے لائیں صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر ڈی جی رینجرز نوٹس لیں علاوہ ازیں رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نیعزیز میمن کے قتل کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا کہا کہ عزیز میمن کے قتل کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنائی جائے سندھ میں سیاستدان صحافی شہری کوئی بھی محفوظ نہیں سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔