کنگ حمد یونیورسٹی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے سیکرٹری نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز اور سی ڈی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے

منگل 18 فروری 2020 13:51

کنگ حمد یونیورسٹی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے سیکرٹری نیشنل ہیلتھ اینڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے کنگ حمد یونیورسٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان سیکریٹری نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز اور سی ڈی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔دور ان سماعت نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قطر کی حکومت نے دس سال قبل دس ارب روپے عطیہ کیے تھے، سی ڈی اے ہسپتال کی تعمیر کیلئے اراضی دینا تھی کیا دے دی ہی ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ نیب کا کیا لینا دینا ہے اس کیس کے ساتھ ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہاکہ بلٹ اپ پراپرٹی کے ایواڑ میں کرپشن اور بے ضابطگیاں ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب عدالت سے کیا چاہتا ہی ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ عدالت نے نیب ہو کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بہتر ہے نیب کام کرنے سے رکا رہے پہلے ہسپتال بن جانے دیجیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ میئر صاحب بتائیں یہ اراضی تاحال فراہم کیوں نہیں کی گئی ۔ میئر اسلام آباد نے کہاکہ میں کسی دوسرے مقدمے میں عدالت پیش ہوا ہوں یہ معاملہ سی ڈی اے سے متعلقہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ میئر صاحب آپ کو معلوم ہی نہیں شہر میں کیا ہو رہا ہے۔بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی