Live Updates

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری

منگل 18 فروری 2020 15:20

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

نئی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں نواز شریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات