شہباز شریف کامریم اورنگزیب کو ٹیلیفون ،گھر میں آتشزدگی کے واقعہ پراظہار تشویش

منگل 18 فروری 2020 17:46

شہباز شریف کامریم اورنگزیب کو ٹیلیفون ،گھر میں آتشزدگی کے واقعہ پراظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو ٹیلیفون کر کے انکے گھر میں آگ لگنے کے واقعہ پر اظہار تشویش کیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ واقعہ میں جانیں محفوظ رہیں ۔ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں ،آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانا ضروری ہے ۔