جی سی یو نیو رسٹی کا18ویں کانووکیشن،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے طلباءکو ڈگریا ں دی
برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا
عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 19:55
(جاری ہے)
پہلے سیشن میں وائس چانسلر اورگورنر پنجاب نے68طلباءوطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا ،جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءوطالبات کو میڈلز سے نوازاگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مانچسٹر کے پہلے مسلمان لارڈ میئر افضل خان کواعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ، جس نے یورپی اقوام اور مسلم امہ کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا اورفلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اجاگرکیا ۔گورنرپنجاب نے یونیورسٹی کے مستحق طلبا کو وظائف فراہم کرنے کے لئے چانسلر فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرٹ پر تمام وائس چانسلرز کی تقرریاں کی لہذا ان وائس چانسلرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی میرٹ پر عمل کریں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے چانسلر کو جی سی یو کے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وائس چانسلر نے ڈگریا ں حا صل کرنے والے طلبا ءاور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے بھی خطاب کیا ۔تقریری مقابلوں میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرشہر بانو کو بہترین فی میل گریجوایٹ قرار دیتے ہوئے ”ڈاکٹر سعدیہ کرامت میڈل“سے نوازا گیا۔،جبکہ محمد عبداللہ حامد نے بہترین انٹر میڈیٹ طالبعلم کا اعزازاور ”داﺅد الیاس میڈل “اپنے نام کیا۔رابعہ جاوید نے ”پروفیسر جی ڈی سوندھی میڈل “حاصل کیا۔ڈرامیٹکس میں اعلیٰ کارکردگی پر محمد آفاق عمران اور حافظ محمد نجم الثاقب کو ”دی تھیسپین میڈل“اور سیماب شفیق کو” مدیحہ گوہر ایوارڈ“سے نوازا گیا،جبکہ بہترین انگریزی مقرر کا اعزاز اور ”ولید اقبال میڈل“حارث علی ورک نے حاصل کیا۔محمد عبداللہ محسن نے بہترین مقرر اور ”محمد ادریس میڈل“اپنے نام کیا۔پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں اسداللہ،،محمد عثمان احمد،ناظم حسین،ساجدہ بیگم،عائشہ امتیاز،شائستہ علی،محمد شاہد رمضان،وقار عظیم،عبدالشکور،تنزیلہ گلاب شہزادی،ماجد نظیر،نعیم اختر ورک،عبدالرحمان صادق بٹ،عائشہ مجید،شازیہ ثاقب،جمشید الرحمان،محمد اعجاز حسین،عزیر احسن،اعجاز محمود احمد قریشی ،بشارت الہٰی جمیل،سعدیہ سنبل،ہمہ پرویز،محمد قاسم بٹ،کوثر پروین،سید حامد فاروق بخاری،مرزا بہاشت بیگ،عروشہ مشتاق،سارہ شفیق،طارق محمود،عائشہ جاوید،ناصر جاوید،زونیرہ کوثر،فرحہ اشرف،نیہاد علی شاہ،شمس بلال،محمد احسن خان،نازیہ لطیف،رضوانہ خالق،سید عنصر اظہر،نسیم الرحمن،سنبل سحر،ہاشم فاروق،سید محمد جنید زیدی،رابعہ احسن،محمد نفیس،طاہرہ شجاع،وارث علی،محمد جاوید اقبال،سعدیہ شریف،محمد احسن شفیق،ثوبیہ شریف،تجمل حسین کھوکھر،صباءخالد،فوزیہ شاہین،فائزہ انجم،عاصمہ رفیق،محمد فیصل وسیم،باسط علی،بشریٰ ناز،مریم اکرم،شازیہ حبیب،انیلہ صدف قریشی،شہناز اختر،رابعہ رضوی،انیل سیموئیل،بشریٰ مظہر،صفیعہ رحمان اور سعدیہ تبسم شامل ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.