موسیٰ خیل، عالمی ادارہ صحت کی تعاون سے پولیو کے خطرے بچوں کو پلانے کا آغاز

بدھ 19 فروری 2020 16:50

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور عالمی ادارہ صحت کی تعاون سے پولیو کے خطرے بچوں کو پلانے کا آغاز، ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر انور بلوچ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال موسیٰ خیل میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی منیر احمد خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے تین دن کے لیے 17 یونین کونسلوں کے لیے سپروائزر ایریا انچارجز اور گردشی موبائل ٹیمیں اور فکسڈ سائٹ اور ٹرانزٹ پوائنٹس بھی تشکیل دیہیں جوکہ موبائل ٹیمیں ضلع بھر 5 سال تک کے تمام بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے خطرے اور اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں اور مختلف ٹرانزٹ پوائنٹوں پر بھی پولیو کے خطرے پلائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بچہ رہ گیا تو ہماری کوشش ہوگی کہ ہماری گردشی پولیو ٹیم ان بچوں کے گھر پہنچ کر انہیں پولیو کے خطرے پلائیں گے۔