نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنے کی کو ششیں کامیاب نہیں ہونگی : سلیم ر ضا

بدھ 19 فروری 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنیکی کو ششیں کامیاب نہیں ہونگی، عوام نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رخ کا تعین کر لیا ہے نااہل حکومت جلد گھر چلی جائے گی،مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے مقدر میں صرف ناکامی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ2020انتخا با ت اور نااہل حکومت سے نجا ت کا سا ل ہے بلد یاتی انتخابا ت کااعلان حکومت اسی لیے نہیں کررہی ہے کہ اسے پتا ہے پورے ملک میں تحریک انصا ف کا جنازہ نکل جائے گا۔حکومت ہمت کا مظاہرہ کرے اور بلد یاتی انتخابا ت کرائے اسے اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کو ئی چیز نہیں بنا ر سی ٹھگ مغل اعظم بننے کی ناکام ایکٹنگ کررہے ہیں۔ مہنگا ئی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی د فعہ ہر روز عوام پر مہنگائی حملہ کیاجا رہاہے ۔عوام تبد یلی سرکار سے نجا ت کیلئے ٰدعا ئیں کررہی ہے۔ نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے جلد ان کا بوری بستر گو ل ہو جائے گا۔