Live Updates

صوبائی حکومتیں گندم کی فراہمی کے بہتر انتظام کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

بدھ 19 فروری 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں گندم کی فراہمی کے بہتر انتظام کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز نظام کو بہتر بنائیں تاکہ مستقبل میں گندم کے انتظامی بحران سے بچا جاسکے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے اس پر چلنے والی جعلی خبروں کا خاتمہ ہوگا ۔صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اس پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اپوزیشن بل کی منظوری کے لئے تعاون کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے،ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست اور گورننس دو علیحدہ امور ہیں جنہیں دانش مندی سے برتنا چاہیے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات