پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے کس بھارتی شخصیت کی لاکھوں روپوں کے عوض خدمات لی گئیں؟

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے بھارتی ڈائریکٹرشبرا بھردواج کو پی سی بی کی جانب سے معاوضہ دیا گیا : ڈائریکٹر اور فلمساز فرقان صدیقی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 فروری 2020 14:18

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے کس بھارتی شخصیت کی لاکھوں روپوں کے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی جہاں فنکاروں کی پرفارمنس نے سماءباندھ دیا تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ایسا دعویٰ سامنے آ گیاہے کہ پاکستانی عوام کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اور فلمسازفرقان صدیقی نے ٹویٹر پر پی ایل کی تقریب سے ایک تصویر لیتے ہوئے شیئر کی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ”پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے بھارتی ڈائریکٹر ”شبرا بھردواج“ کو پی سی بی کی جانب سے معاوضہ دیا گیا ، ہمارے پاس یہاں مقامی لوگ موجود ہیں جوکہ اس سے بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اور پھر آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ٹیلنٹ کام نہ ہونے کے باعث ختم نہیں ہونا چاہیے۔

فرقان صدیقی کے ٹویٹر پاک سر زمین پارٹی کے جنرل سیکریٹری رضا ہارون نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” یار فرقان بھائی کیا واقعی ہی اس کام کیلئے پیسے دیئے گئے ؟“-
فرقان صدیقی نے رضا ہارون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” انہیں لاکھوں روپے کی بھاری رقم دی گئی “۔

(جاری ہے)

رفیق صدیقی نے رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ” فرقان بھائی ابھی تو اندر اور بھی بہت خبریں ہیں “۔

فرقان صدیقی نے کہا کہ ” میرے پیارے میں جانتا ہوں ، یہ تو اوپر اوپر کی بات ہے بس “۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق کرکٹرز اور اداکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔