اومان کے نئے فرمانروا کی جانب سے انتہائی اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا
سلطان ہیثم بن طارق نے نیا قومی ترانہ بنانے ، قومی پرچم کا ڈیزائن اور قومی نشان بدلنے کا حکم دے دِیا
محمد عرفان جمعہ 21 فروری 2020 14:50
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سلطان ہیثم نے گزشتہ ماہ سلطنت کا انتظام سنبھالنے کے بعد ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت انہوں نے اپنے پیشرو سلطان قابوس کی جانب سے اختیار کیے گئے القابات کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سلطان ھیثم بن طارق نے حکم نامے میں کہا تھا کہ وہ سابق حکمرانوں کے ساتھ استعمال ہونے والے تمام القابات منسوخ کر رہے ہیں۔ اس حکم نامے میں انہوں نے تاکید کی ہے کہ آئندہ سے انہیں کوئی ’السلطان المعظم‘ یا ’اعلیٰ حضرت‘ کہہ کر مخاطب نہیں کرے گا۔ مستقبل میں ہونے والی تمام سرکاری خط کتابت اور دیگر اہم سفارتی موقعوں اور بات چیت میں اُن کے لیے صرف ’سلطان اومان‘ کا نام ہی استعمال ہو گا۔ تحریر اور بات چیت میں صرف ’سلطان اومان‘ کا لفظ ہی برتا جائے گا۔سلطان ھیثم بن طارق کی جانب سے تمام وزارء اور مشیران کو جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ ”میرے لیے یہ باعثِ اعزاز بات ہو گی کہ آپ مجھے سرکاری اور نجی نوعیت کی خط و کتاب میں ’مولانا، اعلیٰ حضرت، عزت ماب سلطان معظم کے القاب سے مخاطب نہ کریں، بلکہ صرف ھیثم بن طارق سلطان عمان ہی لکھا اور بولا جائے۔ واضح رہے کہ سلطان اومان کے ہر دلعزیز حکمران سلطان قابوس بن سعید 10 جنوری 2020ء کو طویل علالت کے بعد79 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے تھے۔ سلطان قابوس نے 50 سال تک سلطنت عُمان کی باگ ڈور سنبھالے رکھی۔جس پر اومان میں سرکاری طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمراس وقت 65 سال ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.