بدین :مختلف علاقوںمیں پولیس کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،کچی شراب اور گٹکا برآمد

جمعہ 21 فروری 2020 18:17

ٹنڈو باگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ضلع بدین میں مختلف تھانوں کی پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں، 120 لیٹرز کچی شراب اور 1814 گٹکے برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر عبدالجبار ملک بمع اسٹاف نے عجیم شاہ قبرستان کے قریب کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 100 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی جب کہ بٹھی مالک امین ولد جام جت کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔چوکی انچارج ٹاون بدین ASI محمد سالم کھوسو بمع اسٹاف نے بدین شہر میں مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جب کہ ملزم عاشق عباسی کے قبضے سے 105 سفینہ گٹکے، یاسر حسین عرف آصف میمن کے قبضے سے 134 سفینہ گٹکے اور نجیب ملاح کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر اللہ بچایو پیرزادو بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش منور ولد محمد جونیجو کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1575 سفینہ گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ پنگریو پہ 337/j کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ایس ایچ او تھانہ کڈھن سب انسپکٹر مولچند بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش لال بخش ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کڈھن پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :