بلاول بھٹو زرداری کاسردار سلیم حیدر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 22 فروری 2020 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںپیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر کے والد کے انتقال پر بلاول بھٹو نے اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پارٹی آپ کے غم میں شریک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ پاک سردار جنگ بہادر خان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔