ڈی سی جہلم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایفوریسٹیشن کمیٹی اجلاس جبکہ سوہاوہ میں شوکت فلور مل کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 22 فروری 2020 16:53

ڈی سی جہلم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایفوریسٹیشن کمیٹی اجلاس جبکہ سوہاوہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم کو سر سبز بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ضلع بھر کی سرکاری زمینوں اور پرائیویٹ اراضی پر نئے پودے اور درخت لگائے جائیں گے ، جہلم فلڈ بند پر 10 ہزار پودے لگانے کے لئے افتتاحی تقریب کل بروز اتوار منعقد کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ایفوریسٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر نعمان ارشد، سی ای او ایجوکیشن محمد معروف چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد افتخار بخاری سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایف او جہلم نے پودے لگانے بارے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پودے لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا ہے کہ پودے لگانے کا موسم کے ساتھ ہیں چاروں تحصیلوں سمیت دور دراز دیہاتوں میں محکمہ جنگلات، زراعت، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمے مل کر کام کریں گے ۔ محمد سیف انور جپہ نے مزید بتایا ہے کہ ضلع میں موجود محکموں کو سرکاری نرخوں پر سبسڈی دیتے ہوئے فی پودا 2 روپے کے حساب سے محکمہ جنگلات کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سوہاوہ شہر میں شوکت فلور مل کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے رجسٹر کے مطابق سیل ریکارڈ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کنٹرول روم میں سی ی ٹی وی کیمروں کی بھی چیکنگ کی ہے ، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع میں موجود تمام فلور ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا چکے ہیں، فلور ملوں میں خریداروں کے رکارڈ کے ساتھ ساتھ انکی وڈیو بھی محفوظ کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے ڈی ایف سی جہلم کو ہدایات دیں ہیں کہ فلور ملز کی انتظامیہ کے آٹے کا سیل ریکارڈ چیک کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ آٹا عام مارکیٹ میں 805 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔