ڈیرہ اسماعیل خان، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں آئین پر عمل درآمد کرے گی، سینیٹر مشتاق احمد

ہفتہ 22 فروری 2020 18:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں آئین پر عمل درآمد کرے گی۔ وہ گزشتہ روز مقامی نجی گرلز کالج میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا ارشد سلیم ،بشیر ہرگن ،یوسف خٹک ،فضل الرحمٰن بلوچ ایڈوکیٹ ،قیصر خان ایڈووکیٹ سمیت جماعت اسلامی کے اراکین اور کارکنان کے علاوہ صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ انہوںنے کہا کہ صاف اور شفاف انتخاب پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم اپنے پلیٹ فارم سے اپوزیشن کرتے ہیں کسی اور کے ساتھ شامل ہرگز نہیں ہیں۔