مسلم لیگ (ن) کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان

عثمان بزدار سترہ ماہ میں چھ دفعہ صرف اسمبلی آئے عمران خان اور بزدار کٹے،مرغیاں اور بھینسیں دے کر قوم کی خوشحالی کے منصوبے لائونچ کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 22 فروری 2020 21:22

مسلم لیگ (ن) کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سترہ ماہ میں چھ دفعہ صرف اسمبلی آئے۔عمران خان اور بزدار کٹے،مرغیاں اور بھینسیں دے کر قوم کی خوشحالی کے منصوبے لائونچ کررہے ہیں۔عمران خان اب کس منہ سے شہبازشریف کے شروع کردہ ہسپتال کا دوبارہ افتتاح کررہے ہیں ۔

عثمان بزدار اس سمبلی کا راستہ بول گئے جس اسمبلی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ منتخب کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتے ہیں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت کرتے ہیںعظمیٰ بخاری نے مزید کہابزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں۔بزدار صاحب کو آپ شاپنگ کرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

سترہ ماہ میں عثمان بزدار نے شاپنگ کرنے کیلئے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔گیارہ کروڑ عوام کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے شخص کے حوالے کردیا گیا ہے۔اوپر بڑا بزدار بیٹھا ہے نیچے چھوٹا بزدار بیٹھا ہے۔وفاق اور پنجاب میں دونوں بزدار کی کارکردگی ایک جیسی ہے۔دو نکمے اور بے کار عمران خان اور عثمان بزدار۔بزدار صاحب شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کرنے کی بجائے اپنا منصوبہ شروع کریں۔عمران خان کو مظفر گڑھ میں طیب ادوان ہسپتال کا دوبارہ افتتاح کرتے شرم آنی چاہیے۔عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو کہتے شہبازشریف ہسپتال نہیں بنا رہے۔