ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ ویون رچرڈ کو بھی ایواڈ دینے کا مطالبہ

اگر سیمی کو پاکستانی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے تو ویون رچرڈ کو کیوں بھولا گیا، حالانکہ وہ پہلے دن پی ایس ایل کے ساتھ ہیں: سوشل میڈیا صارفین کا اظہار خیال

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 21:08

ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ  ویون رچرڈ کو بھی ایواڈ دینے کا مطالبہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020) : ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ  ویون رچرڈ کو بھی ایواڈ دینے کا مطالبہ، تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اگر ڈرین سیمی کو پاکستانی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویون رچرڈ کو کیوں بھولا گیا، حالانکہ وہ پہلے دن پی ایس ایل کے ساتھ ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے کردار کو مثبت دکھانے میں سرویورڈ ریچرڈ نے بھی بہت ہی اعلیٰ کردار ادا کیا ہے۔ واضع رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لیے باعث اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کیا کہ صدر مملکت کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ کے بے پناہ خدمات پر اعزازی شہرت اور اعلی ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ پاکستان سے محبت کرنیوالے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنا پشاور زلمی اور پاکستان کے تمام کرکٹ شائقین کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلے ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہم اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزارہیں۔ پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ ڈیرن سیمی کی قیادت میں لاہور آیا تھا اور اس فائنل میں جہاں پشاور زلمی نے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی وہیں ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بڑا قدم رکھاتھا۔ ڈیرن سیمی اپنی پشتو اور اردو ٹویٹس کے ذریعے پاکستانی شائقین کے دل میں بستے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمین بنانے والے ڈیرن سیمی کو ان کے پاکستانی شائقین ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارتے ہیں۔ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ سرویورڈ رچرڈ کو بھی پاکستانی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔