بھارت میں امریکی صدر کو بندروں سے بچانے کے لیے اہکاروں کو غلیلیں دیدی گئیں

تاج محل کے اطراف میں 500 سے 700 بندروں کا ہجوم جمع رہتا ہے جو کہ زائرین پر حملے کرکہ ان سے اشیاء چھین لیتے ہیں: بھارتی عوام

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 12:37

بھارت میں امریکی صدر کو بندروں سے بچانے کے لیے اہکاروں کو غلیلیں دیدی ..
آگرہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 فروری 2020) : بھارت میں امریکی صدر کو بندروں سے بچانے کے لیے اہکاروں کو غلیلیں دیدی گئیں، تفصیلات کے مطابق مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو بھارت کا رورہ کررہے ہیں جہاں وہ آگرہ جاکر تاج محل بھی دیکھیں گے۔ تاج محل کے اطراف میں پانچ سو سات سو بندروں کا ہجوم جمع رہتا ہے جو کہ زائرین پر حملے کرکہ ان سے اشیاء چین لیتے ہیں۔

اس دوران امریکی صدر کئی شہروں کا دورہ بھی کریں گے اور تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ بھی جائیں گے۔ دوسری جانب آگرہ کے رہائشی ان بندروں سے بہت زیادہ پریشان ہیں جبکہ بچوں پر بندروں کی جانب سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔ آگرہ کی رہائشی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بندروں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ بچے اور خواتین گھروں کی چھت پرنہیں جاتے کیونکہ وہاں بندروں کا راج رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر یہ بندر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرتے ہیں تو یہ بہت برا ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے آگرہ کی حکومت نے ہرممکن قدم پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر کے دورہ تاج محل کے موقع پر خفیہ اداروں کی جانب سے انھیں تحفظ فراہم کیا جائیگا جبکہ پولیس اہلکاروں کو غلیلیں بھی تھما دی گئی ہیں۔ دوسری طرف تاج محل میں سیکیورٹی کے سربراہ برج بھوشن کا کہنا ہے کہ بندر غلیلوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور اگر صرف غلیل ان پر تان دی جائے تب بھی وہ فرار ہوجاتے ہیں۔

واضع رہے کہ تاج محل میں بھی سیاحوں پر بندروں کے ہولناک حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ 2018 میں دو فرانسیسی سیاحوں پر بندروں نے اس وقت دھاوا بول دیا تھا جب وہ سیلفی لے رہے تھے۔ اس سے قبل ایک خاتون کی گود سے بندر نومولود بچہ چھین کر لے گئے تھے اور اسے زمین پر پٹخ کر دے مارا تھا۔ بھارت میں صدر ٹرمپ کے دورے پر صفائی کی مہم جاری ہے۔ دریائے جمنا میں گندے پانی کی بو ختم کرنے لیے تازہ پانی چھوڑا جارہا ہے۔