مظفرگڑھ، سردار عنایت اللہ خان چانڈیہ مرحوم کی برسی کا اہتمام

اتوار 23 فروری 2020 12:50

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے قریبی ساتھی سردار عنایت اللہ خان چانڈیہ مرحوم کی 10ویں برسی چانڈیہ ہاؤس روہیلانوالی میں منائی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، سابق تحصیل ناظم نوابزادہ اسرار احمد خان، صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، سابق کونسلر رائے محمد شفیع، عدنان چانڈیہ، عرفان خان چانڈیہ عمران چانڈیہ ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ملک نذیر سندیلہ، ملک اسلام مونڈا، یعقوب خان لودھی، رانا زاہد ایڈووکیٹ، صحافی ثناء اللہ، غلام عباس، ملک فیاض کھاکھی، وقاص ہمایوں خان، نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ،ملک عبدالغفور سندیلہ سمیت عمائدین علاقہ نے شرکت کی جبکہ مولانا سعید احمد سعیدی نے فلسفہ موت پر روشنی ڈالی اور دعا کرائی۔