سعودی عرب ، مساجد میں لاوڈ سپیکر کے استعمال کیلئے پانچ ضوابط مقرر

پیر 24 فروری 2020 09:25

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سعودی وزارت اسلامی امور نے اذان اور نماز کے لیے لاوڈ سپیکر استعمال کرنے کے لیے پانچ ضابطے مقرر کیے ہیں۔مسجد کے باہر آواز پہنچانے کے لیے صرف چارلاوڈ سپیکر استعمال کیے جائیں۔ یہ لاوڈ سپیکر مسجد کے مینارے میں نصب ہوں۔دوسرا ضابطہ یہ ہے کہ آواز معقول ہو حد سے زیادہ تیز نہ ہو اوسط درجے کی ہو۔

(جاری ہے)

تیسرا ضابطہ یہ ہے کہ مسجد کے اندر اذان اور نماز کی آوازکو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی آلات نہ استعمال کیے جائیں۔چوتھے ضابطے کے مطابق مسجد کے اندر سپیکر حد سے زیادہ نہ لگائے جائیں۔پانچواں ضابط یہ ہے’ آواز کی ترسیل کے لیے اتنا ہی طاقتور نظام نصب کیا جائے جتنا کہ ضروری ہو۔وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے تمام مساجد کے امام صاحبان اور موذنین کو تحریری طور پر ان ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وزارت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :