سعد رفیق کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس زیرسماعت ہے اور نیب ابھی تک الزامات ثابت نہیں کر سکا، وکیل سعد رفیق

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 24 فروری 2020 11:47

سعد رفیق کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-24فروری2020ء)   سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت آج پیر کو ہوئی ،سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 فروری کو سماعت کی ،جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل تھے۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا گیا ہے عدالت کی جانب سے خواجہ برادران کے وکیل سے احتساب عدالت کی ریفرنس رپورٹ جمع کروانے کا کہا جس پر وکیل نے رپورٹ ٹرائل کورٹ سے منگوانے کی درخواست کی۔ وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ نیب ابھی تک خواجہ برادارن پر کسی قسم کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی جبکہ ریفرنس ابھی تک زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

اس پر عدالت کی جان سے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو 10 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 26اپریل کو ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی ہے۔ 17 اپریل کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے خواجہ برادران کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیاگیا تھا۔ بعد میں خواجہ برادران کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔

سعد رفیق کی جانب سے اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت آج پیر کو ہوئی ،سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 فروری کو سماعت کی ،جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل تھے۔ ریفرنس رپورٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو 10 اپریل تک ملتوی کر دیاگیا ہے۔