درزن چڑیا اپنی چونچ سے پتوں کو سی کر گھونسلہ بنا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 فروری 2020 23:53

درزن چڑیا اپنی چونچ سے  پتوں کو سی کر گھونسلہ بنا سکتی ہے
سب ہی جانتے ہیں کہ پرندے اپنے گھونسلے  چھوٹی ٹہنیوں اور خشک گھاس سے بناتے ہیں  ۔ تاہم کچھ پرندے  گھونسلے کی ”تعمیرات“  کے شعبے میں حد سے زیادہ ماہر ہوتے ہیں۔ٹیلر برڈ یا درزی پرندہ، جسے درزن چڑیا بھی کہتے ہیں،  ایک ایسا ہی پرندہ ہے۔یہ پرندہ اپنی چونچ سے  پتوں میں سوراخ کرتا ہے اور انہیں سی کر اپنا گھونسلہ تیار کرتا ہے۔
ٹیلر برڈ، جس یا سائنسی نام Orthotomus sutorius ہے ایک چھوٹا سا گانے والا پرندہ ہے۔

یہ پرندہ منطقہ حارہ ایشیا میں رہتا ہے۔ یہ پرندہ درختوں کے کئی مضبوط پتوں کو سی کر ایک کپ نما گھونسلہ بناتا ہے۔ یہ گھونسلہ نہ صرف اُن کی حفاظت کرتا ہے بلکہ انہیں دشمنوں سے بچانے کے لیےقدرتی کیموفلاج  کا کام بھی کرتا ہے۔
اس پرندے کے گھونسلے بنانے کا کام مادہ ٹیلر برڈ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اپنی تیز چونچ سے پتوں میں سرراخ کرتی ہے اور پھرمکڑی کے جالے یا درختوں کے ریشوں سے جوڑا جاتا ہے۔

جس سے محفوظ اورخوبصورت گھونسلہ بن جاتا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکتا کہ اس پرندے نے پتے سینے کی مہارت کیسے حاصل کی ہے لیکن یہ مہارت پرندے میں نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔
گھونسلے بنانے کے عمل میں مادہ ٹیلر برڈ سب سے پہلے مناسب اور مضبوط پتوں کا بندوبست کرتی ہے۔ یہ پتے اتنے مضبوط ہوتے کہ مادہ پرندے اور اس کےبچوں کا وزن سہار سکیں گے۔

اس کے بعد یہ گھونسلے کی جگہ کا انتخاب کرتی ہے۔ یہ جگہ عام طور پر زمین سے اوپر درختوں کی شاخوں کے کنارے ہو سکتے ہیں۔ مادہ ٹیلر برڈ پہلے خود کو پتے میں لیپٹی ہے۔ اگر یہ پتا اسے اچھی طرح لیپٹ لے تو پھر وہ گھونسلہ بنانے کا آغاز کرتی ہے۔ مادہ ٹیلر برڈ گھونسلہ بنانے کے لیے پتوں میں درجنوں اور بعض دفعہ سینکڑوں سوراخ کر کے ان میں سے دھاگے نما ریشے گزارتی ہے۔ عام طور پر ٹیلر برڈ کے گھونسلے میں 150 سے 200 سوراخ ہوتے ہیں۔ گھونسلے کی تعمیر کے دوران اگر پتوں کو نقصان پہنچے تو مادہ ٹیلر برڈ ان کی بھی مرمت کرتے ہوئے انہیں دوبارہ سی دیتی ہے۔
ٹیلر برڈ کس طرح سے گھونسلہ بناتا ہے، اس کی دلچسپ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :