چین میں کرو نا وائرس سے مزید 71 افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی

منگل 25 فروری 2020 11:27

چین میں کرو نا وائرس سے مزید 71 افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) چین میں کرو نا وائرس سے منگل کو مزید 71 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی،12 ہلاکتوں کے بعد ایران میں بھی خوف کے سائے برقرار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔

مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن نے پانچ سو آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے اور صوبہ ہوبئی میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔ کرونا وائرس29 ملکوں میں پھیل گیا۔ جنوبی کوریا میں مزید 60 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جاپان میں کرونا وائرس سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آ گئے۔عالمی ادارہ صحت نے خبر دارکیا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیئے ۔