تھانہ ترنول پولیس نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

منگل 25 فروری 2020 13:53

تھانہ ترنول پولیس نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) تھانہ ترنول نے بڑی کارروائی کرکے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسحلہ اور موٹرسائیکل برآمد، ملزمان کے قبضہ سے لوگوں سے چھینے ہوئے موبائل اور نقدی برآمد ملزمان رات کے اندھیرے میں جی ٹی روڈ پر گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان میں اختر گل اور جواد شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی۔