تھانہ ترنول نے بڑی کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتارکرلیا

ملزمان رات کے اندھیرے میں جی ٹی روڈ پر گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے ، اسلحہ بر آمد

منگل 25 فروری 2020 15:10

تھانہ ترنول نے بڑی کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) تھانہ ترنول نے بڑی کارروائی کے دور ان سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے لوگوں سے چھینے ہوئے موبائل اور نقدی برآمد کرلی گئی ،ملزمان رات کے اندھیرے میں جی ٹی روڈ پر گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے ،ملزمان میں اختر گل اور جواد شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی