پی ایس ایل5، غیر ملکی کرکٹرز کی آؤٹنگ ، دیسی کھانے کھائے

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی روایتی دیسی پکوان ’دم پخت‘ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ’ پیندا ‘ سے تواضع،کراچی کنگز نے باربی کیو ڈنر کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 فروری 2020 12:35

پی ایس ایل5، غیر ملکی کرکٹرز کی آؤٹنگ ، دیسی کھانے کھائے
کراچی، ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ5 کے لیے پاکستان میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے آؤٹنگ سمیت دیسی ڈنر کیا۔پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے کراچی میں آوٹنگ کی، پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے مقامی ریستوران میں باربی کیو ڈنر کیا جب کہ کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم، بابر اعظم، چیڈوک والٹن اور دیگر نے کلفٹن میں باربی کیو ڈنر کیا-پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

پی اس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہور ریسٹورانٹ میں ڈنر انجوئے کیا، سعید اجمل ، فل سالٹ، لیوک رونکی ، کولن انگرم ، رومان رئیس اور دیگر سیدپور ویلج کے قریب مشہور ریسٹورانٹ میں مزیدار کھانوں محظوظ ہوئے-ملتان میں موجود پشاور زلمی ٹیم کے لیے ملتان میں سپیشل ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا جب کہ اس دوران پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی روایتی دیسی پکوان ’دم پخت‘ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ’ پیندا ‘ سے تواضع کی گئی-یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020ء میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی-                                                             
پی ایس ایل5، غیر ملکی کرکٹرز کی آؤٹنگ ، دیسی کھانے کھائے