بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بدھ 26 فروری 2020 16:56

بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوں کی جانب سے مساجد کی بے حرمتی قابل مذمت ہے نئی دہلی میں مسلمانوں پر شرپسندوں کو تشدد شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت کی ایماء پر بھارتی مسلمانوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔بھارت میں تین ماہ سے اقلتیں متنازعہ شہریت قانون کیخلاف سرپا احتجاج ہیں۔مودی حکومت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے میڈیا کو بھی مسلمانوں کا احتجاج دکھانے سے روک دیا ہے۔مودی موجودہ صدی کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر بن چکا ہیاقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے کا نوٹس لیا جائے۔اقوام متحدہ بھارت کو اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرے۔