ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 26 فروری 2020 19:07

ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں مجمع خلاف قانون ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اینٹی رائیٹ اور روبو کٹ سے لیس افسران و ملازمین نے مجمع سنگل لائن فارمیشن،وی فارمیشن، یو فارمیشن، سرکل فارمیشن کے ساتھ ساتھ مجمع میں مظاہرین کو گرفتار کرنے کا ڈیمو پیش کیا


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم پولیس کے کانسٹیبلان،ہیڈکانسٹیبلان اور اے ایس آئیز کو یہ کورس کروایا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں اپنے اہداف کو موثر حکمت عملی کے تحت حاصل کیا جا سکے۔

صابر حسین ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز جہلم ،محمد اکرم لائن آفیسر اور اینٹی رائٹ ڈرل میں ڈیمو پیش کرنے والے افسران و ملازمین کو شاباش دی گئی۔

متعلقہ عنوان :